شادی میں آگ لگنے کے باوجود کھانے کے شوقین دعوت اڑاتے رہے

December 02, 2021

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر بھوانڈی سے شادی کی ایک ویڈیو اِن دنوں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی کے پنڈال میں آگ لگنے کے باوجود 2 مہمان حضرات کھانا کھانے میں مصروف ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آگ لگنے پر قورمے کی دعوت اڑاتے ایک شخص نے پیچھے مُڑ کر دیکھا اور ایسے ظاہر کیا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔

پنڈال میں آگ شادی میں جلائے جانے والے پٹاخوں سے لگی جس نے دو موٹرسائیکلوں سمیت کرسیوں، میز اور ٹینٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

بعد ازاں آگ بجھانے والی چار گاڑیوں کو بلایا گیا اور فائر فائٹرز نے کچھ دیر کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔