سندھ کے 2 پولیس افسران کی پنجاب میں جوائننگ

December 02, 2021


پنجاب اور سندھ کے پولیس افسران کی روٹیشن پالیسی کے تحت ٹرانسفر کیئے گئے سندھ کے 2 پولیس افسران نے پنجاب پولیس کو رپورٹ کر دی اور جوائننگ دے دی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی جاوید اکبر اور نعیم احمد شیخ نے سی پی او لاہور میں رپورٹ کیا۔

سی پی او ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افسران جوائننگ دے کر واپس چلے گئے،دونوں پولیس افسران کی چند روز میں پوسٹنگ کا امکان ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب ٹرانسفر کیئے گئے دیگر افسران کو سندھ حکو مت نے روک رکھا ہے۔