لاہور میں ٹریفک سگنل بھکاریوں نے ٹھیک کروایا؟

December 02, 2021

لاہور میں ٹریفک سگنل بھکاریوں نے ٹھیک کروایا یا نہیں؟ اس معاملے پر لاہور کی ٹریفک پولیس کا موقف سامنے آگیا۔

چیف ٹریفک آفیسر لاہور منتظر مہدی نے سوشل میڈیا پر فردوس مارکیٹ چوک کا ٹریفک سگنل بھکاریوں کی جانب سے درست کروائے جانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹریفک سگنلز کی دیکھ بھال سیف سٹیز اتھارٹی اور ٹیپا کی ذمے داری ہے۔