عروج آفتاب نئے البم کی بھرپور پذیرائی پر بے انتہا خوش

December 02, 2021

گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے اپنے نئے البم کی بھرپور پذیرائی پر بے انتہا خوشی کا اظہار کیا ہے۔

مشہور زمانہ گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب جیو نیوز کی مہمان بنیں۔

جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نئے البم نے توقعات سے بڑھ کر کامیابیاں سمیٹیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے البم کی بھرپور پذیرائی پر بے انتہا خوشی ہے۔