گجرات میں زنجیروں میں بندھی خاتون کو بازیاب کروالیا

December 02, 2021

گجرات میں پولیس نے کارروائی کرکے گھر سے زنجیروں میں بندھی خاتون کو بازیاب کروالیا۔ شوہر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق محلہ سلطان پورہ میں کارروائی کے دوران خاتون کو بازیاب کروا لیاگیا۔

خاتون کو اس کے شوہر نے پاؤں میں زنجیر ڈال کر کمرے میں بند کر رکھا تھا۔

ملزم شک کی بنیاد پر بیوی کو روزانہ زنجیروں سے باندھ کر گھر سے باہر جاتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔