صحافی ایلی اسمتھ مس امریکا 2021 منتخب

December 03, 2021

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق مس امریکا 2021 کے لیے حال ہی میں مقابلے کا انعقاد کیاگیا، جس میں 50 سے زائد ماڈلز نے ریمپ پر واک کی۔نتائج کا اعلان ہونے سے قبل تمام ماڈلز کو اسٹیج پر بلایا گیا، جس کے بعد جیوری نے پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ماڈلز کے نام پکارے۔ مس امریکا منتخب ہونے اعلان سنتے ہی جرنلزم سے وابستہ 23سالہ ایلی اسمتھ کی آنکھوں میں آنسو چھلک پڑے اور وہ جذبات پر قابو نہیں رکھ سکیں۔جیوری ممبران نے ایلی کو تاج پہنایا تو ہال میں بیٹھے حاضرین نے تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے اعزاز ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں عالمی مقابلہ حسن میں حصہ لے کر امریکا کی نمائندگی کریں گی۔