سندھ میں نئے بلدیاتی ترمیمی بل کیخلاف عدالت جائینگے، خرم شیر زمان

December 03, 2021


کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے مارننگ شو’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ میں نئے بلدیاتی ترمیمی بل کے خلاف عدالت میں جائیں گے،پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ لوکل باڈیز ترمیمی بل کے خلاف عدالت میں جانے کاحق سب کو ہے لیکن قانون بنانا اسمبلی کااختیار ہے اور کوئی جماعت جو اکثریت میں نہ ہو وہ اپنی مرضی کاقانون کسی پرتھونپ نہیں سکتی، ترجمان مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہاکہ حکومت نے کھانے کی پینے کی اشیاء کی قیمتوں پر قابو پایا ہے دیہی علاقو ں میں کھانے پینے کی اشیاء میں 5.5 فیصد اور شہری علاقوں میں 1.91فیصد قیمتوں میں کمی آئی ہے۔تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان نے کہاکہ سندھ میں نئے بلدیاتی ترمیمی بل کو اپوزیشن مسترد کرتی ہے مجوزہ بل ایک ہی روز میں اسمبلی سے پاس کیا گیا۔