دلی کے اسپتال میں اومی کرون ویرینٹ کے 12 مشتبہ کیسز رپورٹ

December 03, 2021

بھارتی دارالحکومت دلی کے اسپتال میں اومی کرون ویرنٹ کے 12 مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر 8 افراد کو گزشتہ روز اور چار افراد کو آج اسپتال میں داخل کیا گیا۔

اس حوالے سے طبی عہدیدار کا کہنا ہے کہ متاثرہ 12 افراد کے نمونے جینوم ٹیسٹنگ کیلئے بھیج دیے گئے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ متاثرہ افراد تین دنوں کے دوران انٹرنیشنل پروازوں سے بھارت آئے۔

یاد رہے کہ بھارت میں اومی کرون کے دو کیسز پہلے ہی کرناٹکا میں رپورٹ ہوچکے ہیں۔