تبصروں سے نہیں،مفت میں فلمیں کرنے سے انڈسٹری کو نقصان پہنچتا، زارا ترین

December 04, 2021

کراچی (آئی این پی) ماڈل و اداکارہ زارا ترین نے کہا ہے تبصروں سے فلموں یا سینما انڈسٹری کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا، ساتھ ہی انہوں نے اداکار فہد مصطفیٰ کو اپنی رائے پر خاموش رہنے کا مشورہ بھی دیدیا۔واضح رہے کہ فہد مصطفیٰ نے چند دن قبل اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا تھا کہ بلاگرز کے اچھے یا برے تبصرے فلم اور سینما انڈسٹری کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور پاکستانی فلم انڈسٹری ایسا نقصان برداشت نہیں کر سکتی۔اگرچہ فہد مصطفی کی بات سے کئی اداکاروں نے اتفاق کیا تھا مگر اداکارہ زارا ترین نے ان سے اختلاف کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جہاں تک ان کا خیال ہے کہ تبصروں سے فلموں اور سینما انڈسٹری کو نقصان نہیں پہنچتا۔ اداکارہ کے مطابق تبصروں سے نہیں البتہ مفت میں فلمیں کرنے سے انڈسٹری کو نقصان ضرور پہنچتا ہے اور یہ کاروباری اصولوں اور مارکیٹنگ کیلئے بھی خراب بات ہے۔ساتھ ہی انہوں نے فہد مصطفیٰ کو خاموش رہنے کا بھی کہا لیکن انہوں نے غلطی سے انگریزی میں مصطفیٰ کو مفاسا لکھ دیا، جس پر لوگوں نے ان کے بیان کا مذاق بھی اڑایا۔لوگوں کی جانب سے مذاق کیے جانے کے بعد زارا ترین نے اپنی ایک اور انسٹاگرام اسٹوری میں غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے مصطفیٰ کی جگہ مفاسا لکھنے پر معذرت بھی جو کہ 1994کی معروف اینیمیٹڈ فلم لائن کنگ کا ایک کردار تھا۔