• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کی پوسٹ تباہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے سرحدی علاقے میں افغان طالبان کی بادانی پوسٹ کو نشانہ بنایا، پوسٹ کو چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں مختلف زمینی ہتھیاروں اور کواڈ کاپٹرز کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں بادانی پوسٹ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بلااشتعال جارحیت کے بعد افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو ہر محاذ پر پسپائی کا سامنا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق اپنے اہداف کے مکمل حصول تک جاری رہے گا اور سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہیں۔

قومی خبریں سے مزید