میونسپل ملازمین کی ہڑتال‘ شہر کچرے کا ڈھیر بن گیا‘ جمعیت نظریاتی

December 04, 2021

کوئٹہ (آن لائن )جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے سیکرٹری اطالاعات حاجی عبدالستار چشتی، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبیداللہ حقانی، صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولوی رحمت اللہ، صوبائی سیکرٹری مالیات مولاناحافظ عبدالواحد ہاشمی، ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ، جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی،مولانا نیازمحمد، مولاناحافظ عبیداللہ، مولانااللہ بخش، آغا ابراہیم شاہ ، نادرخان اچکزئی ، مولانامحمدصادق ودیگر نے کہا ہے کہ میونسپل ملازمین کی ہڑتال سے شہر کچہرے کا ڈھیر بن گیا،میونسپل ملازمین کی تنخواہوں میں تاخیر اور محروم رکھنا ظلم کی انتہا ہے، ملازمین تنخواہوں کی بروقت ادائیگی نہ ہونے پر ذہنی اذیت اور معاشی مشکلات کا شکار ہیں اورمہنگائی کے دور میں معاشی بدحالی کا شکار ہیں جبکہ گھروں میں فاقہ کشی تک نوبت آچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ہفتہ اتوار کی واسا ملازمین کی ہڑتال کو ختم کرنے کے لئے ان کے مطالبات کو حل کریں ۔