دلیر ماں بچے کو تیندوے کے منہ سے زندہ بچالائی

December 04, 2021

بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں ایک تیندوا قبائلی خاتون کی گود سے بچہ لے گیا۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ اس خوفناک واقعے کے باوجود خاتون نے ہمت نہ ہاری اور اپنے دوسرے بچوں ک وجھونپڑی میں بند کرکے تیندوے کے تعاقب میں جنگل کی طرف بھاگی۔

بچے کو تیندوے سے بچانے کے جنگ میں خاتون خود بری طرح زخمی ہوگئی اور بچے کو بھی زخم آئے لیکن دلیر ماں نے اسے خونخوار جانور کے شکنجے سے زندہ نکال لیا۔