سارہ خان کی عالیانہ کے ہمراہ نئی تصاویر

December 04, 2021

پاکستانی خوبرو اداکارہ سارہ خان کی جانب سے بیٹی عالیانہ کے ہمراہ خوبصورت نئی تصویریں شیئر کی گئی ہیں جنہیںمداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

سارہ خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر بیٹی عالیانہ کے ہمراہ نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔

آج کل دبئی میں سیر سپاٹوں پر موجود سارہ خان کی ان تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُنہوں نے عالیانہ کو اپنے ہاتھوں میں اٹھایا ہوا ہے اور کیمرے کی جانب پوز دے رہی ہیں۔

سارہ خان کی ان تصویروں پر مداح و فالوورز خوب تعریفی کمنٹ کر رہے ہیں جبکہ خواتین مداحوں کی جانب سے سارہ خان کے خوبصورت بالوں کا راز بھی پوچھا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا انسٹا گرام پر 7.7 ملین فالوورز رکھنے والی سارہ خان کی ان تصویروں پر تا حال ہزارونلائیکس اور سیکڑوں کمنٹس آ چکے ہیں۔