• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 3 متاثرہ لائنوں کی مرمت مکمل، واٹر کارپوریشن

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بریک ڈاؤن سے متاثرہ لائنوں کی مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا۔

واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 3 متاثرہ لائنوں کی مرمت مکمل ہوگئی اور متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق کورنگی، ملیر، چنیسر، صدر، کلفٹن اور ڈی ایچ اے میں پانی کی فراہمی بحال ہوگئی ہے اور کراچی کو صرف 40 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہے۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق 27 اپریل کو بجلی کے بریک ڈاؤن سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی تین لائنیں متاثر ہوئی تھیں۔

قومی خبریں سے مزید