اسرائیل کی فوج نے جنوبی لبنان کے 12 قصبوں اور دیہات کے رہائشیوں کو حملے کی دھمکی کے بعد فوری طور پر گھروں سے نکل جانے کی وارننگ جاری کر دی۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جن علاقوں کو خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے ان میں الدویر، عرب سلیم، الشرقیہ (نبطیہ)، جبشیت، براشیت، صرفند، دونین، بریقہ، قاقعیہ الجسر، القصیبہ (نبطیہ) اور کفر سیر شامل ہیں۔
فوج نے ہدایت کی ہے کہ شہری کم از کم ایک ہزار میٹر دور کھلے مقامات کی جانب منتقل ہو جائیں۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں حزب اللہ کے خلاف آپریشنز کے سلسلے میں کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ عرب میڈیا کے مطابق لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 41 افراد شہید ہو گئے ہیں، جبکہ صرف ہفتے کے روز ہونے والے حملوں میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
لبنان میں پچھلے 2 ماہ میں شہداء کی تعداد 2 ہزار 659 ہوگئی ہے جبکہ 8 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے۔