تائیوان کیخلاف چینی اقدام کے خوفناک نتائج ہونگے: امریکی وزیرِ خارجہ

December 04, 2021

امریکی وزیرِخارجہ انتونی بلنکن نے خبردار کیا ہے کہ چین کے تائیوان کے خلاف کسی بھی اقدام کے خوفناک نتائج ہوں گے۔

یہ بات امریکی وزیرِخارجہ انتونی بلنکن نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ امریکا تائیوان کو ملکی دفاع میں ہر ممکن مدد کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

انتونی بلنکن کا مزید کہنا ہے کہ چین تائیوان کا اسٹیٹس کو تبدیل کرنے کے لیے کوششیں کرتا رہا ہے۔

امریکی وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ چینی رہنما آبنائے تائیوان کے اس پار ’کسی بحران کو جنم نہ دینے‘ کے بارے میں بہت احتیاط سے سوچیں گے۔