شمالی کوریا کے میزائل پروگرام سے خطے کی سلامتی متاثر ہوئی‘ امریکا

December 05, 2021

سیئول ( نیوز ڈیسک) امریکا کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کا میزائل اور ہتھیاروں سے متعلق پروگرام علاقائی سلامتی کو عدم استحکام کا شکار کر رہا ہے۔ امریکی وزیر دفاع جنوبی کوریا کے دورے پر سیئول پہنچے ، جہاں انہوں نے جنوبی کوریا کے ہم منصب سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے ساتھ سفارتکاری کے راستے تلاش کرنا بہترین حل ہے۔ چین کی جانب سے جولائی میں کئے گئے ہائپرسونک ٹیسٹ نے امریکی فوج کے لیے ایک مشکل چیلنج بنا دیا ہے۔