پی ٹی آئی وفد کی متحدہ بہادر آباد مرکز آمد، APC میں شرکت کی دعوت

December 05, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی وفد کی متحدہ بہادر آباد مرکز آمد، APCمیں شرکت کی دعوت، خرم شیر زمان کاکہناہےکہ پی پی اپنا میئر لانے کی سازش کر رہی ہے، شہری سندھ کودیہی سندھ کی طرح تباہ وبرباد نہیں ہونے دینگے، عامر خان کا کہنا تھاکہ بلدیاتی ایکٹ کیخلاف تمام سیاسی جماعتیں اختلافات بھلا کرشہری سندھ کیلئے اتحاد قائم کریں۔ تفصیلات کےمطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر ورکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کی وفد کے ہمراہ رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان و اراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات اور پی ٹی آئی کی جانب سے ہونے والی آل پارٹی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کے شہری علاقوں کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا۔