اسلام آباد ہائیکورٹ، مدثر نارو کو بازیاب, 13دسمبر کو پیش کرنیکا حکم

December 05, 2021

اسلام آباد (جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے تین سال سے لاپتہ مدثر نارو کو بازیاب کر کے 13دسمبر کو پیش کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ وزیراعظم اپنے زیر کنٹرول ایجنسیوں کو مدثر نارو کو عدالت میں پیش یا ٹھکانے کا پتہ لگانے کی ہدایت کریں۔چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت سے10صفحات پر مشتمل حکم نامہ میں عدالت کا یہ بھی کہناہے کہ وزیراعظم کے زیر کنٹرول ایجنسیوں پر الزام لگایا گیا کہ وہ بغیر کسی عمل کے شہریوں کی آزادی سے محرومی میں ملوث ہیں، لاپتہ شخص کا پتہ لگانا آئینی فرض ہے جس میں ناکامی کے ذمہ داروں کی نشاندہی اور ان کا جوابدہ ہونا ضروری ہے۔