تاجروں کیلئے ویزا ا کا طریقہ کار آسان بنا یاجائیگا ،بنگلہ دیشی ہائی کمشنر

December 05, 2021

لاہور (سپیشل رپورٹر ) پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد روح العالم صدیق نے کہا ہے کہ پاکستان بنگلہ دیش کا ایک اہم تجارتی شراکت دار ہے، پاکستانی تاجروں کے لیے ویزا کے اجرا کا طریقہ کار آسان بنانے کے لیے کام جاری ہے تاکہ وہ باآسانی بنگلہ دیش کا دورہ کرسکیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ نائب صدر حارث عتیق اور بنگلہ دیش کے اعزازی قونصل جنرل قاضی ہمایوں فرید ،امجد علی جاوا،میاں زاہد جاوید احمد ، محمد ندیم ملک، سلیم اصغر بھٹی، علی افضل، مردان علی زیدی اور شمیم اختر بھی اجلاس میں موجود تھے۔