کسی میں ہماری حکومت ختم کرنے کی جرات نہیں، پرویز خٹک

December 05, 2021

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کسی میں ہماری حکومت ختم کرنے کی جرات نہیں ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں پرویز خٹک نے کہا کہ کوئی ان ہاؤس تبدیلی نہیں آرہی ہے، کسی میں ہماری حکومت ختم کرنے کی جرات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں کے لیے گئے قرض کی وجہ سے ہماری حکومت کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پاس جانا پڑا۔

اس سے قبل پرویز خٹک نے پشاور کینٹ میں شاپنگ مال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کینٹ ایریاء میں ہائی رائیز بلڈنگ بنانے کی اجازت نہیں تھی، وفاقی حکومت کے ساتھ معاملہ اٹھایا۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ طویل کوشش کے بعد پشاور کینٹ میں ہائی رائز بلڈنگ کی اجازت ملی، دنیا ترقی کر رہی ہے لیکن ہم نے پابندیاں لگائی ہیں۔