• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوانوں کی بہبود وزیراعظم عمران خان کی توجہ کا مرکز ہے، فرخ حبیب

فرخ حبیب - فوٹو: فائل
فرخ حبیب - فوٹو: فائل

وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں فرخ حبیب نے کہا کہ ملک کی نوجوان آبادی کی بہبود وزیر اعظم عمران خان کی توجہ کا مرکز ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی اعلیٰ تربیت دی جارہی ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت نوجوانوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، کامیاب جوان پروگرام کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت نوجوانوں کو پاؤں پر کھڑا کرنا چاہتی ہے تاکہ یہ ملکی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

فرخ حبیب نے یہ بھی کہا کہ احساس پروگرام کے تحت مستحق طلباء کی تعلیم کے لیے ہر سال 50 ہزار اسکالرشپس دی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 25 ہزار نوجوانوں کو 30 ارب روپے کے آسان قرضے دیے جارہے ہیں، نوجوانوں کو مختلف شارٹ کورسز کروا کر ہنرمند بنایا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ ایک لاکھ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی اعلیٰ تربیت فراہم کی جارہی ہے، موجودہ حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے دور میں آئی ٹی کی ایکسپورٹ 80 کروڑ روپے پر رکی ہوئی تھیں، گزشتہ سال کے دوران آئی ٹی ایکسپورٹ کا حجم 2 ارب روپے سے زائد رہا ہے۔

تازہ ترین