اماراتی مشیر قومی سلامتی پیر کو تہران پہنچیں گے، اعلیٰ ایرانی حکام سے ملاقات متوقع

December 05, 2021

متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر شیخ طہنون بن زاید النہیان پیر کو ایران کا دورہ کریں گے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق شیخ طہنون تہران میں اعلیٰ ایرانی حکام سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کریں گے۔

شیخ طہنون کی ایرانی ہم منصب علی شامخانی سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

امارتی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کا یہ دورہ امریکی پابندیاں اٹھانے کے حوالے سے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2015 کے نیوکلیئر ڈیل کی بحالی کے ایک ہفتے بعد ہورہا ہے۔

یاد رہے کہ شیخ طہنون، ابوظہبی کے طاقتور ولی عہد پرنس محمد بن زید کے بھائی ہیں۔