• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توقع ہے ایران جنگ کے خاتمے کیلئے معاہدہ آج ہی قبول کر لے: مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ ایران جنگ کے خاتمے کیلئے معاہدہ آج ہی قبول کر لے۔

دوررۂ بھارت کے موقع پر نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے آج، کل، یا اگلے چند دنوں میں ہمارے پاس اعلان کیلئے کچھ ہو۔

امریکی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ایران جنگ سے متعلق اچھی خبر کے لیے پر امید ہوں۔

مارکو روبیو کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران سے مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مسلسل رابطے میں ہیں، امید ہے ایران سے معاہدہ طے پا جائے گا۔

سوئیڈن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ ڈیل ہماری پہلی ترجیح ہے، امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت میں پاکستان ہی ثالث ہے۔

واضح رہے کہ مارکو روبیو کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فیلڈ مارشل عاصم منیر دورہ ایران مکمل کرکے تہران سے پاکستان کےلیے روانہ ہوچکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید