نورفولک پولیس نے ایک آپریشن کے دوران غیر قانونی طو رپر برطانیہ میں داخل ہونیوالے افغان گروپ کیخلاف بچوں کے جنسی استحصال کے الزام میں 7 افراد کو حراست میں لے لیا۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہیں پولیس نے ناروچ‘ اور ڈمبرٹن میں مختلف پتوں پر چھاپے مار کر گرفتار کیا، ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مذکورہ آپریشن کا تعلق ان دو لڑکیوں کیساتھ ہے جو جرائم کے وقت نابالغ تھیں، ان کے ساتھ اگست 2023 اور مئی 2025 میں ناروچ میں واقعات رونما ہوئے۔
ملزمان کو عدالت میں جج کے روبرو پیش کیا گیا جہاں پولیس نے انکشاف کیا کہ ملزمان سے پانچ چھوٹی کشتیوں کے ذریعے ایک لاری میں چھپ کر جبکہ ایک بندرگاہ کے ذریعے غیر قانونی طو رپر برطانیہ میں داخل ہوئے۔ ان میں سے کوئی بھی نورفولک میں پناہ گزین رہائشگاہ میں مقیم نہیں رہا۔
خواتین کے تحفظ کی وزیر نٹالی فلیٹ نے واقعات کو انتہائی گھناؤنا قرار دیا اور متاثرین و اہلخانہ کیساتھ اظہار ہمدردی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا، غیر ملکی مجرمان کیلئے برطانیہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔