• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس نے اپنے ملک میں اسرائیلی وزیر بین گویر کے داخلے پر پابندی لگادی

اسرائیلی وزیر نیشنل سیکیورٹی بین گویر - فوٹو: فائل
اسرائیلی وزیر نیشنل سیکیورٹی بین گویر - فوٹو: فائل

فرانس نے اپنے ملک میں اسرائیل کے وزیر بین گویر کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔

فرانسیسی وزیر خارجہ جین نول بیرٹ نے کہا ہے کہ فرانس نے اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی وزیر بین گویر پر آج سے فرانس میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ غزہ فلوٹیلا ارکان کیساتھ ناروا سلوک کے درعمل میں غصے کا اظہار ہے۔

فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ اطالوی ہم منصب کے ہمراہ یورپی یونین سے اسرائیلی وزیر کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید