سپرنٹنڈنٹ کسٹمز حاجی محمد اسلم کا انتقال

December 06, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کسٹمز انٹیلی جنس اے ایس او کراچی کے سابق انچارج اور سپرنٹنڈ نٹ کسٹمز حاجی محمد اسلم اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ہفتہ کو انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ مبارک مسجد خیابان بحریہ میں ادا کی گئی ،جس میں سینئر کسٹمز افسران ،کسٹمز اہلکاروں ، کاروباری برادری کے نمایاں افراد اور ان کے دوست احباب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، ان کی تدفین پنجابی سوداگران حب چوکی کے قبرستان میں کی گئی مرحوم کا سوئم اور قران خوانی اتوار کو عصر سے مغرب مبارک مسجد میں ادا کی گئ، مرحوم کی دعا میں بھی کسٹمز افسران تاجروں ،صنعت کاروں اور احباب نے شرکت کی۔