اتوار کو تعطیل کے باوجود فضائی آلودگی کم نہ ہوسکی، لاہور بدستور دنیا کے آلودہ شہروں میں پہلے نمبر پر

December 06, 2021

لاہور(نمائندہ جنگ)اتوار کو تعطیل کے باوجود بھی لاہور میں فضائی آلودگی میں کمی نہ آسکی، دنیا بھر کےآلودہ ترین شہروں میں پنجاب کاصوبائی دارالحکومت پہلےنمبر پربرقرار رہا۔سکولوں، دفاتر سے اتوار کی ہفتہ وار چھٹی کے باعث ٹریفک میں شدید کمی دیکھنے میں آئی تاہم شہر کی فضا میں موجود آلوگی میں کمی نہ آسکی ، لاہور کی فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 282ریکارڈ کی گئی،ہفتہ کے روز یہ تعداد 311تھی۔ محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق ٹائون ہال کے علاقے میں ایئر کوالٹی انڈیکس 232،ٹائون شپ سیکٹر ٹو میں ایئر کوالٹی انڈیکس 257،ڈی ایچ اے فیز viii میں بذریعہ موبائل وین 362،نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 345ریکارڈ کیا گیا۔