محکمہ آبپاشی کے سپرنٹنڈنٹ نے سول سیکرٹریٹ میں خودکشی کرلی

December 06, 2021

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سول سیکرٹریٹ میں محکمہ آبپاشی کے سپرنٹنڈنٹ خلیل احمد نے حالات سے تنگ آکر خودکشی کرلی پولیس کے مطابق اری گیشن بلاک سول سیکرٹریٹ کے چوکیدار نے اطلاع کی سپرنٹنڈنٹ خلیل احمد سکنہ علمدار روڈدفترمیں مردہ حالت میں پڑاہواہے جس پرپولیس نے لاش ہسپتال منتقل کی ڈاکٹرز کے مطابق لاش دودن پرانی ہے اورموت زہریلی دواکھانے سے ہوئی ہے پولیس کے مطابق لاش کے قریب سے زہریلی دوا کی بوتل اور خط ملا ہے جس میں تحریر ہے کہ میں حالات سے تنگ آکر خودکشی کررہاہوں اس کاذمہ دار اورکوئی نہیں لاش ضروری کارروائی کے بعدلواحقین کے حوالے کردی گئی۔دریں اثناء بلوچستان اریگیشن آفیسرزویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید محمدالیاس شاہ سرپرست اعلیٰ جمیل احمد بادینی سینئر وائس چیئرمین ریاض احمد‘ وائس چیئرمین نثاراحمد جنرل سیکرٹری موج علی بگٹی‘ فنانس سیکرٹری حاجی عبدالجبار جوائنٹ سیکرٹری سید حضرت شاہ حاجی رضامحمد شیرانی لورالائی ڈویژن کے کوآرڈینیٹر عبدالمالک کاکڑ اورآفس سیکرٹری رحمت اللہ کاکڑ نے واقعہ پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کااظہارکیاہے۔