کترینہ کی شادی کی سیکیورٹی سلمان کی طرف سے؟

December 06, 2021

فوٹو: فائل

بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف کی شادی کی سیکیورٹی کے لیے سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا نے سیکیورٹی فراہم کی ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ سلطان کی سابقہ گرل فرینڈ کترینہ کیف وکی کوشل سے شادی کرنے جارہی ہیں۔

شادی کی تقریبات راجستھان میں مادھوپور کے سکس سینسز فورٹ میں ہوں گی جس کے لیے سیکیورٹی کی ذمہ داری سلمان خان کے باڈی گارڈ نے پوری کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرو کی کمپنی ٹائیگر سیکیورٹی نے سکس سینسز فورٹ کی سیکیورٹی سنبھال لی۔

تاہم یہاں یہ واضح نہیں ہے کہ سیکیورٹی سلمان خان کے کہنے پر دی گئی ہے یا پھر کترینہ و وکی نے ذاتی طور پر کمپنی کو سیکیورٹی کے لیے ہائر کیا۔

واضح رہے کہ شادی کی تقریبات کا آغاز 7 دسمبر کو مہندی کی تقریب سے ہوگا جبکہ شادی کی مرکزی تقریب 9 دسمبر کو ہوگی۔