فٹبال ریفریز فاقوں پر مجبور ہیں، سعید خان

December 07, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) فیفا پابندیوں کے نتیجہ میں ہونے والی فٹبال کی بندش نے کھلاڑیوں کے بعد سب سے زیادہ ریفرینگ کے شعبہ کو متاثر کیا ہے، نوبت فاقوں تک پہنچ چکی۔ سابق سیکریٹری سندھ ریفریز ایسوسی ایشن سعید خان نے وزیراعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ مسئلہ کے فوری حل کیلئے فیفا ہائوس فیفا این سی کے حوالے کیا جائے۔