• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: خاتون سے زیادتی، جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 10 سال کی سزا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے کراچی علاقے بوٹ بیسن میں خاتون سے زیادتی کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 10 سال قید کی سزا سنا دی۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ ملزم متاثرہ خاتون کو 2 لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم نے اپنے دعوے سے متعلق کوئی شواہد پیش نہیں کیے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے کہا کہ جنسی جرائم کے مقدمات کے اندراج میں تاخیر از خود مقدمے کو ختم نہیں کرتی۔

جج کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف متاثرہ خاتون کا بیان اور شواہد کا تسلسل موجود ہے۔

قومی خبریں سے مزید