لاہور ہائیکورٹ، کالعدم ٹی ٹی پی کیلئے فنڈ ریزنگ کے الزام میں سزا یافتہ مجرم کو بری کرکے رہا کرنیکا حکم

December 07, 2021

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالعزیز اور جسٹس امجد رفیق پر مشتمل دو رکنی بنچ نے تحریک طالبان پاکستان کیلئے فنڈ ریزنگ کے الزام میں سزا یافتہ داوڑ خان کو بری کرکے رہا کرنیکا حکم دیدیا، عدالت کے روبرو میاں دائود ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ سی ٹی ڈی نے تحریک طالبان پاکستان کیلئے فنڈ ریزنگ کرنے کے الزام میں داوڑ خان کو 2 اپریل کو گرفتار کیا تھا مگر سی ٹی ڈی اور پراسکیوشن تحریک طالبان پاکستان سے تعلق کا ایک بھی ثبوت پیش نہیں کر سکے مگر اسکے باوجود انسداد دہشت عدالت نے ثبوتوں اور قانون سے ہٹ کر داوڑ خان کو صرف مفروضے کی بنیاد پر ایک سال قید کی سزا سنا دی۔