کراچی، کسٹمز انٹیلی جنس کی کارروائی، اسمگل شدہ سامان برآمد

December 07, 2021

کراچی کی جامع کلاتھ مارکیٹ سے متصل مارکیٹ میں غیرقانونی اشیاء کی موجودگی کی اطلاع پر کسٹمز انٹیلی جنس نے کارروائی کی۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ دوران کارروائی بڑی تعداد میں اسمگل شدہ سامان برآمد کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق تاجروں نے چھاپے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پولیس پر پتھراؤ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔

تاجروں کے احتجاج پر پولیس نے ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج کے بعد متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

دوسری جانب تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے آج ایم اے جناح روڈ پر دھرنے کا اعلان کیا ہے۔