جعلی وکیل کی عبوری ضمانت میں توسیع خاتون وکیل نے منہ پرسیاہی مل دی

December 08, 2021

لاہور(وقائع نگار خصوصی ) ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں وکلا ءنے جعل سازی کیس میں عبوری ضمانت کے لیے پیش ہونے والا جعلی وکیل علی عمار وکلا ءکے ہتھے چڑھ گیا ، ایک خاتون وکیل نے کمرہ عدالت میں ہی اس کے چہرے پر سیاہی مل دی اور تھپڑ بھی مارے،عدالت نے ملزم علی عمار خان کی عبوری ضمانت میں 16 دسمبرتک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرپولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔