آغا سراج درانی کی گرفتاری قابل مذمت ہے، پی پی پی گلاسگو

December 09, 2021

گلاسگو(پ ر ) پاکستان پیپلز پارٹی گلا سگو سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔ موجودہ حکومت انتقامی اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی ایسی کسی بھی انتقامی کارروائی سے ڈرنے والی نہیں ہے۔ موجودہ حکومت نیب کو سیاسی انتقامی کارروائیوں کے لئے استعمال کر رہی ہے ۔حکومت ایسی ظالمانہ کارروائیوںکے ذریعے پاکستان پیپلز پارٹی کی آواز کو دبا نہیں پائے گی پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی سربلندی کے لیے آواز اٹھائی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی ظلم کے سامنے نہ جھکی ہے نہ جھکے گی۔ ان خیالات کا اظہار سرور رانجھا رابطہ سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی یوکے ،مرزا طاہر بیگ صدر پاکستان پیپلزپارٹی گلا سگو ،رضا شیخ جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی گلاسگو، عنصر پو ٹھی سینئر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلاسگو، حبیب احمد ریاض انفارمیش سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی گلاسگو، زاہد اقبال ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی گلاسگو نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔