صوبائی وزیر ایکسائز کی زیر صدارت ٹیکس وصولی سے متعلق جائزہ اجلاس

December 09, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسشن کا جائزہ اجلاس بدھ کو صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور و خوراک مکیش کمار چاؤلہ کی زیر صدارت ہوا،اجلاس میں ڈائریکٹر جنرلز اقبال احمد لغاری اورنگزیب اکبر پہنور اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ رواں مالی سال میں جولائی 2021 سے نومبر 2021 تک مجموعی طور پر 51429 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا جبکہ گذشتہ مالی سال میں اسی مدت کے دوران 36443 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 4414.842 ملین روپے، انفرااسٹرکچر سیس کی مد 42938.193 ملین روپے اور پروفیشنل ٹیکس اور جائیداد ٹیکس کی مد میں بالترتیب 394.430 اور 1248.026 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔