ریلوےکے4 افسروں کی گریڈ 20میں ترقی

December 09, 2021

لاہور ( جنر ل رپورٹر) ریلوے نے گریڈ 19کے چار افسران کو گریڈ 20میں ترقی دیتے ہوئے نئے عہدوں پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔ گریڈ 19 کے ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر نادر ایوب وزیر کو گریڈ 20میں ترقی دیکر چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر تعینات کر دیا ہے اسی طرح ڈی ایس راولپنڈی انعام اللہ اور چیف کنٹرولر آف پرچیز سہیل اقبال صدیقی کو گریڈ 20میں ترقی دیکر انہی سیٹوں پر کام جاری رکھنے اور ڈپٹی چیف الیکٹریکل انجینئر کیرج فیکٹری اسلام آباد شفقت جمال کو گریڈ 20میں ترقی دینے کے بعد ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن ریلویز تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔