اعجاز اسلم نے بے جا تنقید کرنے والے صارف کو کھری کھری سُنا دیں

December 09, 2021

اداکار اعجاز اسلم نے پوسٹ شیئر کرنے کو والد کے انتقال سے جوڑنے والے صارف کو کھری کھری سنا دیں۔

اعجاز اسلم نے ہیوی بائیک پر سوار اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس پر ایک صارف نے کمنٹ میں کہا کہ ’چار دن پہلے تو آپ کے والد کا انتقال ہوا تھا اور آج چِل ہورہا ہے۔‘


صارف کی تنقید پر اداکار نے تفصیلی جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک پُرانی تصویر ہے۔

انہوں نے صارف کو مشورہ بھی دیا کہ گھر میں بیٹھ کر لوگوں کو جج کرنے سے اچھا ہے باہر نکل کر لوگوں کی مدد کریں۔

اعجاز اسلم نے صارف کو دعا دی کہ اللہ آپ کو ہدایت اور سکون دے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں اعجاز اسلم کے والد کے انتقال کی اطلاع اُن کے قریبی دوست اور اداکار فیصل قریشی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی تھی۔