فیصل واوڈا کی اپیل خارج، نااہلی کیس کا فیصلہ 2 ماہ میں کرنے کا حکم برقرار

December 09, 2021

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا کی الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس کی کارروائی رکوانے کی انٹراکورٹ اپیل خارج کرتے ہوئے کیس کا 2 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم برقرار رکھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فیصلہ سنادیا۔

فیصل واوڈا نے چیف جسٹس کے سنگل بینچ کے آرڈر کو چیلنج کیا تھا جبکہ چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے الیکشن کمیشن کو 60 دن میں نااہلی کیس کا فیصلہ سنانے کا حکم دیا تھا۔

الیکشن کمیشن کو فیصل واؤڈا نااہلی کیس کا 2 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم برقرار رکھا گیا ہے۔

فیصل واوڈا پر کاغذات نامزدگی میں جھوٹا حلف نامہ جمع کروانے کا الزام ہے۔