کترینہ کیف اپنی شادی پر آبدیدہ ہوگئی تھیں؟

December 10, 2021

گزشتہ روز شاہانہ شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر جذباتی نظر آئیں۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی دلکش تصاویر وائرل ہوگئی ہیں جن میں بالی ووڈ کی معروف جوڑی بےحد خوبصورت اور خوش نظر آرہی ہے۔

کترینہ، جو سبیاسچی کا لہنگا پہن کر جلوہ گر ہوئیں، پھیروں کے دوران جذباتی ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کترینہ کیف نے پھیروں کے دوران اپنے شوہر وکی کوشل کا ہاتھ تھاما ہوا ہے جبکہ اُن کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو ہیں۔

کترینہ اور وکی کی شادی پر جہاں جوڑے کے اہلخانہ اور عزیز و اقارب خوش ہیں تو وہیں سوشل میڈیا صارفین بھی بےحد خوش نظر آرہے ہیں۔

بھارت سمیت پاکستان میں بھی موجود کترینہ اور وکی کے مداح اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ ہر دلعزیز اداکارہ کترینہ کیف گزشتہ روز اپنے ساتھی اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔