• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی کے موقع کی تصویر - فوٹو بشکریہ وکی کوشل / انسٹاگرام
وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی کے موقع کی تصویر - فوٹو بشکریہ وکی کوشل / انسٹاگرام 

بھارتی اداکارہ کترینہ کیف سے متعلق یہ انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے اپنی شادی کے اخراجات کا 75 فیصد خرچہ خود ادا کیا ہے۔ 

وکی کوشل اور کترینہ کی شادی شایانہ شان طریقے سے راجستھان کے علاقے مدھوپور میں سکس سینسز فورٹ میں ہوئی۔

شادی کی تقریبات میں دلہا دلہن کے گھر والوں، رشتہ داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش تصاویر اور ویڈیوز سے تقریب میں ہوئے اخراجات کے بارے میں اندازہ لگایا جاسکتا ہے، تاہم اس سے متعلق ایک دلچسپ انکشاف بھی سامنے آیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ کہا جارہا ہے کہ شادی کی اس تقریب کے اخراجات کا زیادہ حصہ کترینہ کیف نے ادا کیا۔ 

میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ وکی کوشل نے تو صرف 25 فیصد اخراجات ادا کیے لیکن کترینہ کیف نے 75 فیصد خرچہ اٹھایا۔ 

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شادی کے منتظمین کو جاری ہونے والے چیکس میں زیادہ تر کترینہ کیف کی جانب سے جاری کردہ چیکس ہی ہیں۔ 

دوسری جانب ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اس دعوے کو مسترد کردیا۔

تازہ ترین