جانوروں کو بھی جلانے سے منع کیا گیا ہے، قاضی فائز عیسیٰ

December 12, 2021


سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ انسان تو کیا جانوروں تک کو بھی جلانے سے منع کیا گیا۔

کراچی بار کے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ عدلیہ اور انتظامیہ الگ رہے تو کسی کو ڈرانے اور جلانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ جب ہم قانون کی پاس داری کریں گے تو ایک پُرسکون قوم ہوں گے ۔

انہوںنے مزید کہا کہ عدلیہ اور انتظامیہ الگ رہے تو جلانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔