نیشنل اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی کم تعداد پر شاہد آفریدی بھی مایوس

December 14, 2021

فوٹو: فائل

سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے بھی پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شائقین کی تعداد کی کم ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم میں شائقین کی کم تعداد نے بہت مایوس کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ جاننا اہم ہے کہ ایسا کیوں ہے، اسے کیسے بہتر کیا جاسکتا ہے۔

شاہد آفریدی نے سوال اٹھایا کہ ٹکٹوں سے کتنے پیسے بن سکتے ہیں؟ اسٹیڈیم بھرا ہونا چاہیے۔

قبل ازیںسابق کپتان وسیم اکرم نے بھی پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اسٹیڈیم خالی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔

وسیم اکرم نے کہا تھا کہ مجھے معلوم ہے ایسا کیوں ہوا لیکن میں فینز سے سننا چاہتا ہوں، مجھے بتائیں کہ کراؤڈ کہاں ہے اور فینز کیوں نہیں آئے؟

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی تعداد بہت کم رہی تھی۔