• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، نیشنل اسٹیڈیم خالی دیکھ کر وسیم اکرم افسردہ

سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کو کراچی والوں کی پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز میں عدم دلچسپی نے افسردہ کردیا۔

وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ کی پاک ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز مں عدم دلچسپی پر کہا کہ کراچی میں ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران اسٹیڈیم خالی دیکھ کر ناقابلِ یقین حد تک افسوس ہوا۔

انہوں نے کہا کہ خاص طور پر گزشتہ ماہ میں پاکستان ٹیم کی شاندار کارکردگی کے باوجود اسٹیڈیم خالی دیکھنا شدید دُکھ کی بات ہے۔

 وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں سوال کیا کہ ’مجھے پورا یقین ہے اور میں جانتا ہوں کہ عوام کہاں ہے لیکن میں آپ سے سننا چاہتا ہوں! بتائیں شائقینِ کرکٹ کہاں ہیں؟

خیال رہے کہ پاکستان ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت میں تیزی دکھائی نہیں دی جبکہ میچ کے لیے سو فیصد تماشائیوں کو گراؤنڈ میں آ نے کی اجازت ہے۔

پیر کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کھیلا گیا جس میں پاکستان کی ٹیم نے 63 رنز سے فتح سمیٹی۔

تازہ ترین