اداکار بلال قریشی بھی مریم نواز کے حُسن پر فدا

December 15, 2021

اداکار بلال قریشی بھی بیٹے جنید صفدر کی شادی میں مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی سج دھج سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔

بلال قریشی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں مری نواز کی ایک دلکش تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی حُسن کی تعریف کی۔

اداکار نے لکھا کہ سیاست سے قطع نظر مریم نواز انتہائی دلکش دکھائی دے رہی ہیں۔

خیال رہے کہ مریم نواز جو اپنے دلکش لباس اور جوتوں کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتی ہی رہتی ہیں ، بیٹے کی شادی پر انہوں نے خوب جلوے بکھیرے۔