نینا گپتا کا فلم کے آڈیشن سے متعلق دلچسپ انکشاف

December 16, 2021

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ نینا گپتا نے مشہور فلم ’فلم بدھائی ہو‘ کے آڈیشن سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

نینا گپتا ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں بطور مہمان امیتابھ بچن کے ساتھ شریک ہوئیں۔

اس موقع پر 1980 کے عشرے کی معروف اداکارہ نے ایک دلچسپ واقعہ میزبان اور ناظرین سے شیئر کیا۔

62 سالہ نینا گپتا نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے 2018 کی اپنی فلم ’بدھائی ہو‘ کی آڈیشننگ کے بارے میں بتایا، کہ انھوں نے فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے آڈیشن کے لیے گھر میں کام کرنے والی ملازمہ کے کپڑے پہنے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب فلم کے ڈائریکٹر امیت شرما سے ان کا سامنا ہوا تو انھوں نے مجھے اپنے آفس میں بلایا، میں گئی تو ان کے اسسٹنٹ سے پوچھا، جس قسم کا رول ہے اس کے لیے میں کیا پہن کر جاؤں، تاکہ ان کو لگے کہ میں یہ کیریکٹر جیسی لگتی ہوں۔

اسسٹنٹ نے کہا کہ کسی مڈل کلاس جیسا رول ہے، شلوار قمیض پہن لیں، جس پر میں نے کہا کہ ٹھیک ہے۔ اس کے بعد میں نے اپنے گھر کی باورچن (خاتون کک) کی شلوار قمیض پہنی اور پہنچ گئی اور کہا کہ سر یہ ٹھیک لگ رہی ہے؟ یہ کپڑے میں نے اپنی ملازمہ کے پہنے ہیں۔ میری اس بات سے وہ کافی متاثر ہوئے۔

امیتابھ بچن نینا گپتا کی اس گفتگو کو خاصی دلچسپی سے سنتے اور مسکراتے رہے۔

نینا نے مزید کہا کہ بعد میں مجھے پتہ چلا کہ ایوشمان جنھوں نے خود بتایا کہ انھوں نے منع کیا تھا کہ نینا کو کاسٹ نہ کریں، کیونکہ وہ کیریکٹر کے مطابق ماں نظر نہیں آئیں گی۔

امیتابھ بچن نے نینا گپتا کے اس انکشاف پر زور سے تالیاں بجائیں اور کہا کہ فلم سازوں نے نینا کی مختصر فلم کھجلی کو دیکھ کر انھیں ’بدھائی ہو‘ میں کاسٹ کیا۔