• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نینا گپتا کے پاس بیٹی کی پیدائش کے لیے آپریشن کرانے کی رقم بھی نہ تھی

سلیبریٹی فیشن ڈیزائنر اور بالی ووڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ نینا گپتا اور عالمی شہرت یافتہ کرکٹر اور عہد ساز بیٹسمین سر ویوین رچرڈ کی بیٹی مسابا گپتا نے کہا ہے کہ جب ان کی پیدائش قریب تھی تو ان کی والدہ کے بینک اکاؤنٹ میں صرف دو ہزار روپے تھے تھے۔

جوکہ قدرتی انداز میں بچے کی ولادت کے لیے تو کافی تھے لیکن اگر پیدائش آپریشن سے ہو تو پھر یہ بہت ہی کم رقم تھی، کیونکہ سی سیکشن سرجری کے لیے 12 ہزار روپے درکار ہوتے ہیں۔ 

مسابا نے بدھ کو اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹا گرام پر اپنی والدہ کی یاداشت پر مبنی تصنیف سچ کہوں تو، سے ایک اقتباس شیئر کیا ہے۔

مسابا  کے مطابق ان کی والدہ اس صورتحال سے بہت پریشان تھیں اور سوچ رہی تھیں کہ کیا کیا جائے؟ ایسے میں خوش قسمتی سے انھیں ٹیکس ڈپارٹمنٹ سے ٹیکس ری ایمبرسمنٹ موصول ہوا جو کہ نو ہزار روپے تھے۔

جس کے بعد وہ بچی کی پیدائش کے لیے آپریشن کے اخراجات برداشت کرنے کے قابل ہوئیں۔

مسابا نے اپنی والدہ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے والدہ کی سوانح حیات پڑھی تو مجھے ان مشکلات کا علم ہوا جو کہ انھوں نے میرے لیے برداشت کیں۔

میں اپنی زندگی کے ہر دن بہت زیادہ محنت کرتی ہوں، تاکہ کسی کو بھی اس بات کی اجازت نہ دوں کہ وہ میرا حق دبا سکے اور اس بات کو یقینی بناؤں کہ اپنی والدہ کے لیے وہ سب کچھ کرسکوں جو انکا حق ہے اور انھوں نے میری پیدائش کے لیے جو تکلیف برداشت کی اسے لوٹا سکوں۔

تازہ ترین