آئرلینڈ میں کورونا کے اومی کرون ویرینٹ کیسز دو دن میں ڈبل ہوگئے

December 16, 2021

آئرلینڈ میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے کیسز دو دن میں دُگنا ہوگئے ہیں۔

آئرش وزیر صحت کے مطابق آئرلینڈ میں منگل تک نئے کورونا وائرس کیسز میں 14 فیصد اومی کرون کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ آئرلینڈ میں آج کورونا کیسز میں 27 فیصد تعداد اومی کرون کیسز کی ہے۔

آئرش وزیر صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ ہفتے اومی کرون ویرینٹ کے نئے کیسز کی تعداد 1 فیصد تھی۔