مریم انصاری کی شادی کی تقریبات کا آغاز

December 21, 2021

تصاویر بشکریہ انسٹاگرام فین پیجز

پاکستان کی خوبرو اداکارہ مریم انصاری کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے ۔

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکارہ مریم انصاری کی رسمِ حنا اور سنگیت کی تقریب سے لی گئی خوبصورت تصویریں اور ویڈیوز خوب وائرل ہو رہی ہیں جس میںاُنہیں اپنے بھائی، اداکار علی انصاری اور ہونے والی بھابی، معروف اداکارہ صبور علی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔


مریم انصاری کی مہندی سے وائرل ہونے والی تصویروں میں صبور علی اور علی انصاری کو مہندی کی رسم ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس خوبصورت فیملی نے مہندی کی تقریب کے لیے حنا کے رنگوں کے ملبوسات کا چناؤ کیا ہے جبکہ سنگیت کی تقریب میں بھی ہلکے رنگوں میں زیب تن یہ فنکار دھمال ڈالتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔


واضح رہے کہ مریم انصاری نے رواں سال، فروری کے مہینے میں معروف کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کے ساتھ نکاح کر لیا تھا۔

فروری میں بھی اداکارہ مریم انصاری کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی مہندی کی تقریب کی کچھ دلکش تصویریں شیئر کی گئی تھیں۔